کوئٹہ میں شدید سرد ی کے باوجود گیس پریشر میں کمی کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے باعث لوگوں کی مشکلات میںاضافہ ہوگیا ہے۔ سریاب ، بروری ، نواں کلی سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے مکین سردی میں مشکلات کا شکارگیس پریشر میں شدید کمی کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ گھنٹوں انتظار کے باوجود گیس کی بحالی ممکن نہیں ہوتی ہے بچے بغیر ناشتہ کیے اسکول جانے پر مجبور جبکہ کھانا نہیں پھکتا ہے ۔ بزرگ ، بچے اور بیمار افراد سرد موسم میں سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ بندش کے باعث گھروں میں گیس لیکج اور دھماکے ہورہے ہیں جس سے لوگوں کے قیمتی جانیںلقمہ اجل اور کئی زخمی ہوچکے ہیں اور املاک کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ گیس حکام اب تک کوئی موثر قدم نہیں اٹھا رہی ہے گیس پریشر کی بہتری اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ گیس پریشر اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ سرد موسم میں عوام کو ریلیف مل سکے۔کوئٹہ جیسے سرد ترین شہر میں گیس پریشر کی یہ بدترین صورتحال سمجھ سے بالاتر ہے۔ عوام خون جما دینے والی سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں، گھروں میں چولہے بجھے پڑے ہیں اور a

اپنا تبصرہ بھیجیں