پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ کرنے والے کے خلاف کارروائی ہو گی، غفور حیدری
جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ کرنے والے کے خلاف کارروائی ہو گی۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے۔مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں پی ٹی ائی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علماءاسلام کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نشست پر بیٹھے رہے، احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے، جے یو آئی کے احمد خان بھی تحریک کے حق میں کھڑے ہو گئے۔
Load/Hide Comments


