اسلام آباد کچہری پر حملے کے بعد کابل سے مذاکرات کے کامیاب ہونے کی امید ختم ہوگئی، وزیر دفاع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جنگ کو سرحدوں سے اسلام آباد لے آئے ہیں۔ ریاست کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ٹی پی افغان طالبان کی ایکسٹینشن ہے۔ اس حملے کے بعد کابل سے مذاکرات کے کامیاب ہونے کی امید ختم ہوگئی۔ قبل ازیں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد کچہری پر خودکش حملہ ویک اپ کال ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ کابل کے حکمران پاکستان میں دہشت گردی کو روک سکتے ہیں۔ اسلام آباد تک اس جنگ کو لانا کابل سے ایک پیغام ہے۔ پاکستان بھرپور جواب دینے کی قوت رکھتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا ہم حالت جنگ میں ہیں، اس ماحول میں کابل سے کامیاب مذاکرات کی امید رکھنا فضول ہوگا۔ فوج روز قربانیاں دے رہی ہے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں