پاکستان سے غیر معیاری ادویات کی درآمد روکنے کیلئے افغانستان نے کسٹم ڈیوٹی تین ماہ کیلئے معطل کر دی
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارتِ مالیات نے اعلان کیا ہے کہ نائبِ وزیراعظم برائے اقتصادی امور کی ہدایت پر پاکستان سے درآمد کی جانے والی ادویات پر کسٹم ڈیوٹی تین ماہ کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ 21 ذوالقعدہ 1447 ہجری سے نافذالعمل ہوگا۔ وزارت نے ایک بیان میں تمام دواساز درآمد کنندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقررہ مدت تک اپنے تجارتی حسابات نمٹا لیں اور متبادل تجارتی راستوں کی تیاری شروع کریں۔ بیان کے مطابق یہ اقدام پاکستان سے غیر معیاری ادویات کی درآمد کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ وزارتِ مالیات نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کی دواسازی مصنوعات کے حصول کے لیے دیگر ذرائع تلاش کریں تاکہ ملک میں صحت کے بہتر معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
Load/Hide Comments


