کراچی، لائٹ ہاﺅس میں نالے پر بنی دکانوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی، متعدد دکانیں متاثر
کراچی (انتخاب نیوز) ایم اے جناح روڈ لائٹ ہاﺅس پر نالے پر بنی ہوئی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی شدت اتنی ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد فائر برگیڈ کی گاڑیاں پہنچ پائیں اور آگ بجانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔ مگر ابھی تک آگ پر قابو نہی پایا جاسکا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ دکانیں ناجائز نالے کے اوپر قبضہ کر کے بنائی گئی ہیں،اہل محلہ کا کہنا ہے کے ہم وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسی ناجائز دکانوں کو فوری ختم کیا جائے ورنہ کوئی بڑا واقعہ بھی پیش آسکتا ہے۔
Load/Hide Comments


