بولان، مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کر دی، کئی اضلاع میں فراہمی معطل

کوئٹہ (صباح نیوز) بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کر دی،دھماکہ خیز مواد سے 18 انچ قطر کی پائپ لائن ا±ڑا دی گئی، واقعے سے کوئٹہ، پشین، کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات کی گیس سپلائی متاثر،ایس ایس جی سی کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کی کوشش کر رہی ہے، تباہ شدہ پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا، سیکورٹی کلیئرنس کے بعد مرمتی کام شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں