مچھ میں متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام سیکورٹی کلیئرنس کے بعد شروع ہوگا، صارفین کو عارضی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں، جی ایم سوئی سدرن
کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی راحیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح پانچ بجے مچھ میں ہائی پریشر ٹرانسمیشن گیس لائن رپچر ہوئی ہے۔ کوئٹہ، 12 انچ کی دوسری لائن سے گیس کی سپلائی کی جارہی ہے۔ اس لائن سے گیس پریشر کم ہے۔ پشین، زیارت، کچلاک مستونگ، قلات کو گیس کی فراہم معطل ہوگئی ہے۔ کوئٹہ کے سریاب، مشرقی بائی پاس نواں کلی پشتون آباد میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کریں۔ ٹیمیں متاثرہ پائپ لائن کی سائٹ پر موجود ہیں۔ سیکورٹی کلیئرنس کے بعد مرمت کا کام شروع ہوگا۔ اس سال نومبر میں پچھلے سال کی نسبت زیادہ سردی پڑی۔ چوری زیادہ ہونے کی وجہ سے گیس پریشر کم ہوجاتا ہے۔ گیس کم ہے جتنی مل رہی ہے تقسیم کررہے ہیں۔ گیس لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے۔ لوڈشیڈنگ سے متعلق میٹنگز جاری ہیں مثبت پیشرفت ہوگی۔ 80 فیصد گیس چوری ہورہی ہے۔ ٹیمیں کارروائی کررہے ہیں میڈیا بھی چوری سے آگاہ کرے۔


