برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کیلئے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

لندن (صباح نیوز) برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے قوانین میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے برطانوی میڈیا کے مطابق مستقل رہائش کیلئے اہلیت کی مدت پانچ برس سے بڑھا کر بیس برس کرنے کا پلان ہے۔ ہوم سیکرٹری شبانہ محمود کل اپنا پلان پارلیمنٹ میں پیش کریں گی، نئے قانون کے تحت عارضی پناہ کی مدت پانچ برس کے بجائے ڈھائی برس ہوگی۔ پناہ گزینوں کی حیثیت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائےگا اورآبائی ممالک محفوظ قرار پانے پرانہیں واپس بھیج دیا جائےگا۔ برطانوی حکومت کے مطابق غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے رولز میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں