ستائیسویں آئینی ترمیم وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج، بدنیتی پر مبنی ہے، کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت میں 27ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وکیل محمد شعیب نے بطور درخواست گزار مو¿قف اختیار کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ وفاقی آئینی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ترمیم مفاد عامہ میں نہیں کی گئی اور اس کا ملک میں زیر التوا عام سائلین کے 25 لاکھ مقدمات سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ متوازی نظامِ انصاف عوام کے مفاد میں نہیں، درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں