پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سراہی میں ہونے والے پارلیمٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اقتلیتوں کے حقوق سے متعلق بل پیش کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کمیشن کے قیام کا بل قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق 2025 منظور کرلیا۔ ایوان نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بل کو کثرت رائے سے منظور کیا، بل کے حق میں 160 اور مخالفت میں 79 ووٹ آئے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا سال 2014 میں سپریم کورٹ نے کہا اقلیتوں کے لیے ایک کمیشن بنائیں، مولانا فضل الرحمان کا شکریہ کہ ان کے اراکین نے اس بل میں ترامیم دیں، قانون میں واضح ہے کہ قادیانی غیر مسلم ہیں۔
Load/Hide Comments


