کراچی میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا واقعہ، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل کی دفعہ عائد کی گئی ہے، مقدمے میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کا ذکر کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ ڈاکو نے لوٹ مار میں مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا تھا، ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے کی گئی تھی۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ واقعے کی موبائل فون سے بنی وڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ جلائے گئے ڈاکو نے پیر کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں