شاہرگ کوئلہ کان میں میٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن جاں بحق
ہرنائی: ہرنائی کے تحصیل شاہرگ پی،ایم،ڈی، سی کوئل مائینز ایریا میں ایک مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران میٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر نذدیکی کوئلہ کانوں پر کام کرنے والے کانکنوں نے اپنے مدد آپ کے تحت کانکن کی لاش کوئلہ کان سے نکال کررورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردی جاں بحق ہونے والے کانکن کانام جمشید سکنہ کے،پی، کے سوات سے بتایا گیا ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جنہیں انکے ابائی علاقے کیلئے روانہ کردیا گیا ضلع ہرنائی کے میں ہزاروں کوئلہ کان ہے ہرنائی،شاہرگ، ہزاہ ڈم، ناکس، شاہرگ، زردآلو، گچینہ، کھوسٹ، طور غر شامل ہے جس میں ہزاروں کانکن کام کرتے ہے اور کوئلہ کانوں میں حادثات روزکامعمول ہے تاہم حکومت کی جانب سے ابتک ضلع میں ریسکو سنٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے حادثات کے دوران بروقت امدادنہ پہنچنے کی صورت میں قیمتی جانے ضائع ہورہی ہیں۔


