انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں آج علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں علیمہ خان اور ان کے وکلا عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت میں عدم حاضری پر پراسیکیوشن نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ہر سماعت پر پیش ہوں گی۔ پراسیکیوٹر کی استدعا پر عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کردیے۔ عدالت نے علیمہ خان کے 10، 10 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی اور عدالتی کارروائی ملتوی کیے جانے کے بعد علیمہ خان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے