اسلام آباد میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے ایک خصوصی حفاظتی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے ایک خصوصی حفاظتی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔وزارت داخلہ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محسن نقوی نے یہ بات چین کے پبلک سیکیورٹی کے وزیر وانگ ڑیاو¿ ہونگ سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کہی۔دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات چین کی وزارتِ عوامی سیکیورٹی کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی جہاں محسن نقوی کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور فوری ردعمل کے نظام کی تیاری پر اتفاق کیا، جس میں پولیس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تربیتی پروگراموں کی توسیع بھی شامل ہے۔ڑیاو¿ ہونگ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور داخلی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ملاقات میں دونوں وزرا نے پولیس اور حفاظتی اہلکاروں کی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا اور معلومات کے تبادلے کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔محسن نقوی نے چینی وزیر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، جس پر ڑیاو¿ ہونگ نے اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں اور باہمی دلچسپی کے منصوبوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے گئے ہیں اور اسلام آباد میں ایک خصوصی حفاظتی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چینی شہری پاکستان میں متعدد بار حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ نیشنل کاو¿نٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کے ڈیٹا کے مطابق 2021 سے دسمبر 2024 تک دہشت گردانہ حملوں میں 20 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوئے۔یہ معلومات ا±س وقت شیئر کی گئی تھیں جب ایک سیکیورٹی گارڈ نے کراچی میں دو چینی شہریوں پر فائرنگ کی، جس سے دونوں زخمی ہوئے۔ اکتوبر 2024 میں کراچی ائرپورٹ پر بم دھماکے میں دو چینی انجینئر ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی 2024 میں کہا تھا کہ حکومت چینی شہریوں کے لیے محفوظ اور کاروباری ماحول قائم کرنے کے لیے ان کی سیکیورٹی بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد ہمارے اقتصادی مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے، سی پیک کے تناظر میں چینی شہریوں کی حفاظت کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے اور تمام ائیرپورٹس پر ترجیحی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے چینی اداروں کی مدد سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی اے آئی ٹیکنالوجی دہشت گردی کے خلاف اور سیکیورٹی چیلنجز کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تعاون کا رشتہ ہے اور انہوں نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ملاقات میں یہ طے پایا کہ ہر تین ماہ بعد مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہوگی اور سال میں ایک بار وزارتی سطح کی ملاقات ہوگی۔محسن نقوی نے چینی وزیر کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے چینی صدر اور وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ڑیاو¿ ہونگ نے بھی پاکستان میں ہر سطح پر تعاون کرنے کی آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں، انہوں نے محسن نقوی اور ان کے وفد کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کی میزبانی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں