میر حاصل خان بزنجو روشن خیال ترقی پسند رہنما تھے، بین الصوبائی وکلاء کانفرنس

آل پاکستان بین الصوبائی وکلاء کانفرنس زیر صدارت وائس چیرمین خیبر پختون خوا بار کونسل شاہد رضا ملک پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین منیر احمد خان چئیرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ پنچاب بار کونسل فرح اعجاز بیگ سندھ بار کونسل کے نور ناز آغا اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیرمین قاضی رفیع دین بابر ۔ جاوید سلیم شورش کے علاوہ دیگر بارکونسلوں کے رہنماؤں نے شرکت کی کانفرنس میں قائد نیشنل پارٹی بابائے جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کو شاندار الفاظوں میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو کے نڈر بہادر رہنما تھے مقررین نے کہا حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے میر حاصل خان بزنجو کا کردار نمایا رہا ہے مقررین نے کہا کہ وہ پاکستان کے روشن خیال ترقی پسند رہنما تھے انہوں نے اپنی زندگی میں جیلیں کاٹیں وہ آمریت کے سخت خلاف تھے مقررین نے کہا کہ وہ ایک متحرک سیاسی لیڈر تھے انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل تھے مقررین نے کہا کہ وہ قوموں کی سیاسی و جمہوری جدوجہد ملک کے اندر انارکی لاقانونیت کے خلاف تھے مقررین نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ناگہانی موت سے پاکستان ایک عظیم قومی لیڈر سے محروم ہوگیا بعد ازاں مرحوم کے روح کا ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں