اسلام آباد دھماکے میں ملوث مبینہ خودکش حملہ آور کے 2 بھائی اور خاتون سمیت 4 افراد گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی
اسلام آباد دھماکے میں ملوث مبینہ خودکش حملہ کے 2 بھائی اور خاتون سمیت 4 افراد گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد دھماکے میں ملوث مبینہ خودکش حملہ آور کے گھر پر کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران خودکش حملہ کرنے والے کے 2 بھائی ایک بہنوئی اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ چھاپے کے دوران یاسر کے دو بھائی بلال اور ناصر، بہنوئی عثمان اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور یاسر اپنے بہنوئی عثمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا، جس کے شواہد تفتیش کے دوران سامنے آئے ہیں۔
Load/Hide Comments


