قلات سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، تعلق مستونگ سے ہے
قلات :قلات کے علاقے گرانی مہلبی سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، لاش ورثا کے حوالے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے نواحی علاقے گرانی مہلبی سے ایک نامعلوم نوجوان شخص کی لاش ملی تھی جنہیں شناخت کیلئے سول ہسپتال قلات منتقل کردی گیا تھا گزشتہ رات انکے لواحقین ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر مقتول کی شناخت علی احمد ولد غلام سرور قوم بنگلزئی سکنہ مستونگ سے ہوئی۔ انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
Load/Hide Comments


