نیپرا نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا منصوبہ این ٹی ڈی سی کو واپس کردیا

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی پیداواری صلاحیت کی توسیع کا 27 سالہ منصوبہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو واپس کردیا تا کہ صوبوں کے حصے اور ترجیحی ایندھن کے مرکب کی بنیاد پر حکومت سے اس کی منظوری لی جاسکے۔ریگولیٹر کے مطابق کم از کم قیمت،سٹرٹیجک منصوبوں اور نیپرا کے مجوزہ کے علاوہ وعدہ کیے گئے منصوبوں کے معیار کی وضاحت کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ آئی جی سی ای پی کو ان منصوبوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے جو مستقبل قریب میں اپنی پی پی اے کی مدت پوری کرنے والے ہیں لیکن سسٹم کے استحکام کے لیے اسٹریٹجکلی بہت اہم ہیں ۔نیپرا نے یہ بھی کہا کہ این ٹی ڈی سی نے ملک کے شمال اور وسط میں ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے سوچے ہیں جبکہ ہوا کی طاقت ملک کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں زیادہ ہے لہٰذا اس پر نظرِ ثانی کی جانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں