ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔ویب ڈیسک ؛ واشنگٹن میں غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، ازاد، خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کےلیے ناگزیر ہے، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے، امریکی صدر کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں