یکساں تعلیمی نصاب کیلئے تمام صوبے ایک پیج پر ہیں، شفقت محمود

اسلام آبادۛوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب کیلئے تمام صوبے ایک پیج پر ہیں ، بچوں کو صحیح اسلامی تعلیم دے رہے ،نصاب پڑھے بغیر اس پر تنقید کی جارہی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تمام صوبے ایک پیج پر ہیں یکساں تعلیمی نصاب سے متعلق تمام صوبوں کو مشاورت میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2017میں ایکٹ پاس ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا قرآن پاک پڑھایا جائے گا، بچوں کو جو اسلامی تعلیم دے رہے ہیں یہی صحیح تعلیم ہے۔نصاب پڑھے بغیر اس پر تنقید کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں