ایران میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کی واپسی جاری، مزید 92 افراد اورایک غیرملکی تفتان پہنچ گئے

نوکنڈی (نامہ نگار) ایران میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق آج مزید 92 پاکستانی افراد سمیت ایک غیرملکی تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق واپس آنے والوں میں 17 کاروباری شخصیات، 7 سی مین (سمندری عملہ)، اور 68 ڈرائیورز شامل ہیں، جبکہ ایک غیر ملکی جسکا تعلق تنزانیہ سے بتایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر پر آنے والے افراد کی رجسٹریشن اور ضروری جانچ پڑتال کے بعد انہیں اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مزید پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے