پاکستان نے خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل اور موثر کردار ادا کیا، مذاکرات کی دعوت قبول کرتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بدھ کی دوپہر ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ایران نے جمعہ (10 اپریل) کو اسلام آباد میں تہران اور اور واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل اور مو¿ثر کردار ادا کیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران کے خلاف حملے روک دیے جائیں تو ایرانی افواج بھی اپنی کارروائیاں معطل کر دیں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت ممکن بنائی جائے گی، تاہم یہ عمل ایران کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل رابطے اور تکنیکی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں