فلائٹ آپریشن کی معطلی :پی آئی اے کا یور پی یونین ایوی سیفٹی ایجنسی میں اپیل کرنیکا فیصلہ
اسلام آبادۛ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک کے فلائٹ آپریشن کی معطلی کے خلاف یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کے پاس اپیل دائر کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپیل پی آئی اے اور متعلقہ حکام نے تیار کرلی ہے اور اسے ای اے ایس اے میں داخل کرنے سے پہلے ایوی ایشن ڈویژن میں پیش کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پائلٹوں کے مشکوک لائسنسوں کا معاملہ سامنے آنے اور ای اے ایس اے کے یورپی یونین کے رکن ممالک کو پی آئی اے کی پروازوں کی اجازت معطل کرنے کے بعد ایجنسی نے پاکستانی حکام سے 11 نکات پر وضاحت طلب کیا تھا جس میں سب سے اہم سیفٹی مینجمنٹ سسٹم (ایس ایم ایس) تھا۔ ای اے ایس اے نے قومی ایئرلائنز کی جانب سے چلائے جانے والے طیاروں کی تعداد کے بارے میں اور ائیرلائن کے حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی پوچھا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ای اے ایس اے کے سامنے دائر کی جانے والی اپیل میں گزشتہ 5 سالوں میں پاکستان میں طیاروں کے گرنے کے بڑے حادثوں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکام کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا،رپورٹ کے مطابق ای ایس اے کے پاس اپیل دائر کرنے سے قبل پی آئی اے، ایوی ایشن ڈویژن میں ایک پریزنٹیشن دے گا ۔


