سینئر امریکی سفارتکار کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، علاقائی امن سمیت امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد۔ زکری ہارکن رائیڈر نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، رہنماﺅں میں اہم امور، عالمی حالات اور خطے کو درپیش امن وامان کی صورتحال، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، رہنماﺅں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی، رہنماﺅں کا مجوزہ قانون سازی کے مختلف پہلو پر غور وخوض۔ ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، محمد اسلم غوری، مولانا اسعد محمود، مولانا اسجد محمود بھی شریک تھے۔
Load/Hide Comments


