پیٹرول کی قیمت 246 روپے 31 پیسے، شہریوں تک پہنچتے پہنچتے فی لیٹر 399 روپے 66 پیسے ہوجاتی ہے، حکومتی ذرائع

پیٹرول کی ڈیوٹی سے پہلے ایکس ریفائنری قیمت 246 روپے 31 پیسے ہے تاہم ٹیکسز اور مارجنز شامل کیے جانے کے بعد شہریوں تک پہنچتے پہنچتے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 399 روپے 86 پیسے ہوجاتی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور7 روپے 32 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن شامل ہے۔ اسی طرح ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے87 پیسے اور 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 103 روپے 50 پیسے کی پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کی کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی ڈیوٹی سے پہلے ایکس ریفائنری قیمت 246 روپے 31 پیسے ہے تاہم ٹیکسز اور مارجنز شامل کیے جانے کے بعد شہریوں تک پہنچتے پہنچتے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 399 روپے 86 پیسے ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب ایک لیٹر پیٹرول پر 153 روپے 55 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ایک لیٹر پر 116 روپے 46 پیسے ٹیکسز اور مارجنز ومنافع جات کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول کی اصل قیمت 246 روپے31 پیسے اور عوام کے لیے قیمت 399روپے 86 پیسے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت283 روپے 12 پیسے اور شہریوں کے لیے قیمت 399 روپے58 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں