ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 106 تک پہنچ گئی
کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد اس مرض میں مبتلا شہریوں کی تعداد 106 سے بڑھ چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 12 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ تفتان سے سکھر آنے والے 11 زائرین میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کراچی سے بھی کرونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص سعودی عرب سے آنے والی خاتون کا رشتہ دار ہے۔ حالیہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 88 جبکہ ملک بھر میں 100 سے زائد ہو چکی ہے۔
Load/Hide Comments