40ہزار قیدی کورنا خطرے سے دوچار، ہمارے قیدی جلد رہا کئے جائیں، طالبان

کابل:طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 40ہزار قیدیوں کو کورونا وائرس سے خطرات لاحق ہیں اس لئے طالبان قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، طالبان نے صحت اور حقوق کی عالمی تنظیموں سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کہ وہ افغانستان میں جیلوں کی حالت پر سنجیدگی سے غور کریں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان گروپ نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے افغانستان میں قید 40ہزار قیدیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے اس لئے طالبان سے کئے گئے وعدوں پرفوری عملدرآمد کرتے ہوئے معاہدے کے تحت طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے اور بین الاقوامی صحت اور حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ وہ افغانستان میں جیلوں کی حالت پر سنجیدگی سے غور کریں۔طالبان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جیلوں میں صفائی ستھرائی اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ افغان جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنا کسی بڑے انسانی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان جیلوں میں تباہی کی صورت میں افغان حکومت ذمہ دار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں