وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ کوئٹہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے، شہر میں دن بھر سیکیورٹی الرٹ
کوئٹہ: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ کوئٹہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف کو گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔
منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے شہر میں ایف سی ، پولیس ،بلوچستان کانسٹیبلری اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروںکی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ ایف سی اور پولیس کے مسلح دستے شہر میں گشت کرتے رہیں اور جگہ جگہ ناکے لگاکرمشکوک گاڑیوں اورموٹرسائیکل سواروں کی تلاشی کا کام بھی جاری رہا۔وزیراعلیٰ ہا¶س کے اطراف میں واقع سڑکوں کو خاردار تاریں لگاکر ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا تھا جبکہ بے نظیربھٹو فلائی اوور اور شہدائے زہری فلائی اوور کو بھی ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں سارا دن بدترین ٹریفک جام رہی اور اسکول سے چھٹی کے بعد گھروں کو جانے معصوم بچوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


