سندھ میں ایک ہی روز کرونا وائرس کے مزید 41 کیسز رپورٹ،تعداد76 ہوگئی
کراچی:سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 جبکہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔سندھ حکومت کے تر جمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کروناوائرس ٹیسٹ کے مزید نتائج آگئے ہیں، تفتان سے سکھرمیں آنے والے50افراد میں کرونا وائرس پایا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے کراچی میں 25 اورحیدرآباد میں ایک کیس ہے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے، کروناوائرس کے 76 میں سے 2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 74افراد کوآئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
Load/Hide Comments