ڈیرہ مراد جمالی، پولیس گاڑی پر ہینڈ گرینڈ حملے میں 3اہلکاروں سمیت 16 افرادزخمی ہوگئے، حکام

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) پولیس کے مطابق نصیرآباد کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود مین بازار ڈی سی چوک فصیل پلازہ کے مقام پرنامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت16افراد ریاض مینگل ،محمد حیات ،رمیش لعل، حاکم علی، عبداسلام ،امیر بخش، محبت خان، پٹھان بشام خان، سیف اللہ، عبدالصمد ،محمدانور، محمد ایوب، منظور احمد، دلی جان، محمد اکبرزخمی ہوگئے جنہیں فوی طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں 4زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں