جو سیکیورٹی مجھے یا صدر کو دستیاب ہے وہی پاکستان میں موجود ہر چینی شہری کیلئے ہونی چاہیے، شہباز شریف

پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھہترویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چینی بھائیوں کی تقریب میں موجودگی باعث مسرت ہے، چینی صدر شی چن پنگ، وزیر اعظم لی اور قیادت کو خوشی پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان سب سے پہلا مسلم ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت چین نے مثال ساتھ دیا، پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط سے مضبوط ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک صدر شی چن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن کا عملی مظہر ہے، یہ پاکستان کی معیشت اور روزگار کی فراہمی کیلیے اہم ہے، پاکستانی عوام نے ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون کو سراہاشہباز شریف نے بتایا کہ زراعت میں جدت کیلیے چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے، ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں جدید تربیت مکمل کی، سی پیک 2.0 میں زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، کان کنی و معدنیات کا شعبہ ترجیح ہیں۔

’پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ یہاں موجود ہر چینی شہری کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرح میرا دورہ چین بھی تعلقات کو دوام بخشے گا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں