قلات سے نامعلوم مسلح افراد نے ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے آفیسر سمیت دو افراد کو اغواءکرلیا، پولیس

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع قلات سے نامعلوم مسلح افراد نے ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے آفیسر سمیت دو افراد کو اغواءکرلیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس کے اطلاع ملی کہ قلا ت سے 42کلومیٹر دور قومی شاہراہ سے نامعلو م مسلح افراد نے ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم اور ان کے ساتھی سعید کو اس وقت اغواءکرلیا جب وہ کوئٹہ سے کراچی کی جانب جارہے تھے ۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے نجی گاڑی کے ڈرائیور اور ایک اور مسافر کو چھوڑ دیا جنہوں نے واقعہ کی اطلاع قلات پولیس کو دی ہے ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں