واسا میںمیرٹ پر بھرتیاں کی گئی ہیں، نورمحمد دمڑ

ہرنائیۛ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کوئٹہ بلوچستان کا صوبائی درالحکومت ہے جس میں خالی اسامیوں پر صوبہ بھر سے بیروزگار نوجوان اپلائی کرسکتے ہے واسا میں حالیہ بھرتیاں اوپن میرٹ پر صوبہ کے تمام اضلاع سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھی ماضی میں بھی واسا میں کوئٹہ سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کے نوجوانوں کو تعینات کیاگیا ہے نام نہاد اور مستردہ شدہ اپوزیشن اراکین اسمبلی کی جانب سے حال ہی میں واسا میں ہونے والے بھرتیوں پر واویلا اور منفی پروپروپیگنڈہ کو مستردہ کرتے ہے واسا میں ہونے والی بھرتیاں میرٹ ،قوائد ضوابط کے مطابق کی گئی ہیں ان بھرتیوں میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی گئی واسا میں ماضی میں بھی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے لوگ بھرتی ہوئے ہے اور حالیہ بھرتی میں بھی واسا کے رولز ریگولیشن کے مطابق خالی اسامیوں پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھی نام نہاد اور مسترد شدہ اپوزیشن جماعتیں صوبے کی ترقی اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی روڑے اٹکانے اور سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہے اپوزیشن جماعتیں واسا کی حالیہ بھرتیوں پر تعصب کی بنیاد بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈہ کررہے ہیں ایک ضلع یا حلقے سے نہیں بلکہ صوبے کے مختلف اضلاع سے تعینات کیاگیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے واسا میں حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے من گھڑت ، تعصب اور نفرت پر مبنی بے بنیاد پروپیگنڈہ کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپوزیشن کے الزامات کو مستردکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حال ہی میں واسا میں ہونے بھرتیوں میں صرف ایک ہی ضلع یا حلقے کے لوگوں کوتعینات نہیں کیاگیا بلکہ بلوچستان کے تمام اضلاع سے میرٹ کی بنیاد پر آنے والے امیدواروں کو تعینات کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ واسا کے خالی اسامیوں کیلئے صوبے بھر سے امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی تھی واسا کے خالی اسامیوں پر ہونے والے ٹیسٹ وانٹرویو میں13000سے زائد امیدواروں نے شرکت کی ٹیسٹ انٹرویو مکمل کرنے کے بعد محکمہ واسا نے قوائد و ضوابط کے مطابق میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی بھرتیاں کی گئی انہوں نے کہاکہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ ، پی ڈی ایم اے، ایجوکیشن سمیت تمام صوبائی محکموں کے ڈائریکٹ کی طرح واسا میں بھی صرف کوئٹہ ہی نہیں صوبے کے تمام اضلاع سے لوگوں کو بھرتی کیا جاسکتا ہے اور بھرتی ہوچکے جوکہ ہزاروں کے حساب سے صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ میں مختلف محکموں کے صوبائی دفاتر میں تعینات اور کام کررہے ہیں اور واسا میں بھی اسطرح صوبے کے تمام اضلاع سے لوگوں کو بھرتی کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی واساکے رولز میں ایسی کوئی پابندی ہے کہ کوئٹہ کے ہی مقامی افراد کو بھرتی کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی واسا میں جتنی بھرتیاں ہوئی اس میں بلوچستان بھر سے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے بلوچستان سے لوگوں کو لیاگیا ہے واسا میں جو ملازمین کی مجموعی تعداد ہے تقریباََ چھوتائی حصہ ملازمین کوئٹہ سے باہر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر محکموں کی طرح واسا میں بھی ملازمتوں پر بلوچستان بھرکے لوگوں کا حق ہے انہوں نے کہاکہ واسا میں حالیہ بھرتیوں میں صرف ایک ہی حلقے یا ضلع کے لوگوں کو نہیں لیاگیا ہے واسا میں بھرتیوں کیلئے جو اشتہار اخبارت میں شائع/ مشتہر کیا گیا تھا اس میں صوبے کے تمام اضلاع سے درخواستیں طلب کی گئی تھی انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد ،نفرت انگیز اور تعصب کی بنیاد پر مبنی ہے اپوزیشن کو عوام نے مستردکیا ہے اب وہ نفرت کی بنیاد پر سیاست پر اپنی سیاست کو چمکا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بیروزگاراور تعلیم نوجوانوں کو میرٹ اور تمام قوائد و ضوابط کے مطابق واسا میں بھرتیاں کیاگیا اور آئندہ بھی میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گے انہوں نے کہاکہ نام نہاد اور مستردہ شدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے واسا میں حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ دراصل صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی راہ میں رکائوٹ ڈالنے کی کوشش ہے لیکن ان نام نہاد اور مستردہ شدہ اپوزیشن جماعتوں کا صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کی روزگار کی فراہمی اور صوبے میں جاری ترقی کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں