ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار دو افراد کو پھانسی دیدی گئی، ایرانی خبر رساں ادارہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ادارے میزان کے مطابق جنوری میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ان افراد کو تہران میں ہونے والے ہنگاموں سے متعلق مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ میزان نیوز ایجنسی کے مطابق ان افراد کی شناخت مہرداد محمدنیا اور اشکان ملکی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد پر عدالت نے ’مسجد کو آگ لگانے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں جیسے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا اور بعد ازاں انہیں سزائے موت سنائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں