روس کے یوکرین پر حملے، اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے، یوکرینی فوجی حکام کی تصدیق

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر بڑے حملے کیے ہیں جن میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق فضائی حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ روسی حملوں کے بعد کیﺅ کے وسط سے دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے کہا دشمن بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر رہا ہے۔ صبح کے وقت کیﺅ میں روسی حملوں کے دوران دھماکوں کے ساتھ ساتھ ڈرون کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔ شہر کے میئر ویٹالی کلاچکو کے مطابق حملے کے باعث ایک گیس اسٹیشن، زیرِ تعمیر عمارت، کئی رہائشی عمارتوں اور دو مکانات میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کی اطلاعات بھی ہیں۔ ادھر شمال مشرقی شہر خارکیﺅ کے میئر ایہو ترخوف کے مطابق رات گئے ڈرون اور میزائل حملوں میں ایک بچے سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی شہر میں بھی ایک صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے