کل رات تک پٹرول کی قلت کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا، بلوچستان حکومت
معاون برائے داخلہ بابریوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق درپیش عارضی مشکلات کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت نے فوری اور موثر اقدامات کیے ہیں اس حوالے سے وفاقی وزارتِ پیٹرولیم کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور مسلسل رابطہ میں ھیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان ذاتی طور پر اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بابریوسفزئی کے مطابق حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کل رات تک پٹرول کی قلت اور فراہمی میں تعطل کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا اور عوام کو معمول کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور صورتحال کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


