امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے جنگی اختیارات کم کرنے کی قرار داد منظوری کرلی، ایران سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے جنگی اختیارات کی قرارداد منظور کرلی، جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یکطرفہ فوجی کارروائی کے اختیارات کو محدود کرنا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ میں اختیارات کم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ قرار داد کے حق میں 215 نمائندگان نے ووٹ ڈالے، 208 ووٹ خلاف پڑے۔ 4 رپبلکن اراکین نے بھی قرار داد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ قرارداد کے مطابق صدر ٹرمپ کو ایران سے امریکی فوجی واپس بلانے ہوں گے، جب تک کہ کانگریس باقاعدہ جنگ کا اعلان نہ کرے یا فوجی کارروائی کی منظوری نہ دے۔ ووٹنگ کے دوران چار ریپبلکن ارکان نے اپنی جماعت کی قیادت کے برخلاف ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، جبکہ کسی بھی ڈیموکریٹ نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ سات ارکان ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ریپبلکن ارکان میں مشی گن سے ٹام بیریٹ، اوہائیو سے وارن ڈیوڈسن، پنسلوانیا سے برائن فٹزپیٹرک اور کینٹکی سے تھامس میسی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے