ایرانیوں کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، چاہتے تو جنازے میں شریک تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے، ٹرمپ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کی جانب سے آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے جذباتی اظہار دیکھ کر حیران رہ گئے۔ امریکی صدر نے کہا اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا نے باہمی اتفاق سے مذاکرات میں عارضی وقفہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


