سندھ میں گورنرراج نافذکرانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آبادۛسندھ میں گورنرراج نافذکرانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔شاہجہاں خان نامی شہری کی طرف سے دائر درخواست میں وزیراعظم، وزیراعلی سندھ اور گورنرسندھ کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاہیکہ صوبہ سندھ میں حالات دن بدن خراب ہوتے چلے جارہے ہیں اور عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتاچلا جارہاہے ایسی صورتحال پر قابوپانے کیلئے گورنرراج کا نفاذوقت کی اہم ضرورت ہے،استدعاہیکہ عدالت مفادعامہ کے تحت سندھ میں گورنرراج نافذ کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں