قلات، گاڑی اُلٹ گئی، ایک شخص جاں بحق

قلات : قلات میں کار گاڑی الٹ گئی،ایک شخص جانبحق،دو افراد شدید زخمی ، قلات ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ ریج کے مقام پر خضدار سے قلات آنے والی آلٹو کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور خضدار کے رہائشی ہندو تاجر وجے کمار موقع پر جانبحق جبکہ اسکے دو ساتھی علی نواز اور عمران سکنہ خضدار شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر جانبحق اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال قلات پہنچادی گئی۔ جہاں پر نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفرکر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں