واشنگٹن میں نسل پرستی کے خلاف بڑا مارچ،ہزاروں افرادکی شرکت

واشنگٹنۛ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میںجمعہ کو نسلی پرستی کے خلاف ایک بڑا مارچ ہوا جس میں ہزارہا افراد نے شرکت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مارچ امریکا میں نسلی برابری کے لیے جدوجہد کرنے والے رہنما مارٹن لوتھر کنگ کی طرف سے 1963 میں کیے گئے تاریخی خطاب آئی ہیوو اے ڈریم کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ اس یادگار خطاب کی 57ویں سالگرہ ایک ایسے موقع پر منائی گئی جب امریکا میں نسل پرستی کے خلاف ایک بار پھر غم و غصے کی لہر جاری ہے۔ ملک میں سفید فام پولیس کی طرف سے سیاہ فام باشندوں کو نشانہ بنانے کا تازہ واقعہ امریکی شہر کینوشا میں پیش آیا جہاں ایک نہتے شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں