سفارتکاری نے امریکا کو مفاہمت پر مجبور کیا، معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے، ایرانی صدر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدرپزشکیان نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکا کو مجبور کیا ہے کہ وہ ایران کےساتھ مفاہمت اختیار کرے، معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے۔اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا کیلئے ضروری تھا کہ وہ ایران اور عمان کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار گائیڈلائنز پر عمل کرے تاہم امریکا نے یہ نہیں کیا جس پر ایران کو ردعمل دینا پڑا۔ ایسی صورتحال میں عام طور پر ایک ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ خلاف ورزیوں کے مسئلے سے نمٹا جائے اور اس پر کام کیا جارہا ہے۔ ایران وقار اور فخر کے ساتھ اس راہ پرآگے بڑھے گا۔ مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکا کو مجبور کیا ہے کہ وہ ایران کےساتھ مفاہمت اختیار کرے، معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے۔ امریکا سے متعلق ایران کا رویہ نہیں بدلا۔ انہوں نے قوم کو خبردار کیا کہ امریکا اور اسرائیل جانتے ہیں کہ صرف جنگ سے ایرانیوں کو حکم ماننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔اس لیے وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے داخلی تقسیم، نااتفاقی اور تنازعات کوبطور ہربہ استعمال کر سکتے ہیں۔ قومی اتحاد اور مزاحمت ہی ملک کی سکیورٹی اور دفاعی صلاحیتوں کا تحفظ کرنے کیلئے لازم ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ایرانی عوام کو استقامت اور مزاحمت جاری رکھنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں