جاپانی وزیر اعظم کے جانشین کا انتخاب ستمبر کے وسط میں ہوگا،حکومت کا اعلان
ٹوکیو ۛجاپان میں حکمران جماعت آئندہ وزیر اعظم پندرہ ستمبر کو چنے گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق اس بارے میں اعلان ہفتے کی صبح کیا گیا۔ ایک روز قبل وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنی گرتی ہوئی صحت کے تناظر میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ قوی امکان کے کہ آبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر آئندہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔ شینزو آبے جاپان میں سب سے طویل مدت تک وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے والے سیاستدان ہیں۔ دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنا خاص دوست قرار دیا۔
Load/Hide Comments


