بارشوں سے ہونے والی تباہی کا ازالہ کیا جائے گا: ناصر شاہ
کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہےکہ حکومت بارشوں سے ہونے والی تباہی کا ازالہ کرے گی۔اپنے ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر ازسرنو بحال کیا جائے گا، تمام صوبے کے لیے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ نے خصوصی طور پر آفت زدہ علاقوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہے، بارشوں سے ہونے والی تباہی کا ازالہ کیا جائے گا۔وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو قدرتی آفات میں صوبائی حکومتوں کی مدد کرنی چاہیے اور اپوزیشن کو سیاست برائے سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔
Load/Hide Comments


