وزیراعظم کراچی کیلئے بڑے پروگرام کا اعلان کریں گے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کا دورہ کریں اور اس دوران شہر کے لیے بڑے پروگرام کا اعلان کریں گے، اس میں سندھ حکومت کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے سب سے پہلے دو چیزوں کا ذکر کیا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام بارشوں کے باعث مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں، وفاق جو بھی کراچی کے عوام کے لیے کر سکتا ہے وہ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں