فیس بک کی پاکستان میں حب الوطنی کے نام پر جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی

فیس بک نے پاکستان سے ’’حب الوطنی‘‘ کے نام پر جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ایک نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرکے سینکڑوں اکاؤنٹ بند کر دیے ہیں۔

یہ نیٹ ورک پاکستانی فوج کی تعریف اور اس کی تشہیر کے لیے مہم چلانے کے ساتھ ایسے اکاؤنٹس بند کرانے کے لیے سرگرم تھا جو فوج، حکومت اور اسلام مخالف تصور کیے جاتے ہیں۔

ان فرضی اکاؤنٹس کا مقصد فوج کے لیے عوامی حمایت میں اضافہ کرنا اور اس کے ناقدین کو نشانہ بنانا تھا۔

اس طرح کے اکاؤنٹس صحافیوں، سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو مسلسل گالم گلوچ، الزام تراشی اور بدنام کرنے کے لیے متحرک رہتے ہیں۔

تازہ کارروائی میں فیس بک نے پاکستان سے چلائے جانے والے 453 فیس بک اکاؤنٹس، 103 پیجز، 78 گروپس اور 107 انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔

ان میں سے بعض جعلی اکاؤنٹس نے خود کو بھارت سے ظاہر کیا اور بھارتی فوج سے متعلق پوسٹس بھی شیئر کیں۔

فیس بک نے ان اکاؤنٹس کا کچھ حصہ امریکا کی مایہ ناز یونیورسٹی اسٹینفورڈ سے منسلک تحقیقی ادرے ”انٹرنیٹ آبزرویٹری، سائبر پالیسی سینٹر‘‘ کو بھی مہیا کیا۔

اسٹینفورڈ انٹرنیٹ آبزرویٹری پاکستان کا یہ مشتبہ نیٹ ورک منظم انداز میں بڑے پیمانے پر مبینہ ‘اسلام اور پاکستان مخالف‘ اکاؤنٹس کو فیس بک کو رپورٹ کرنے میں مصروف تھا۔

یہ نیٹ ورک جن اکاؤنٹس کو بند کرانے کے لیے سرگرم تھا ان میں احمدی عقیدے سے وابستہ اکاؤنٹس بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں