شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نیٹ فلیکس کیلئے فلمیں بنائیں گے، معاہدہ طے پا گیا
لندن :رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں اور شوز بنانے کا معاہدہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ 2 ستمبر کو نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ان کے لیے فلمیں، شوز اور ویب سیریز پروڈیوس کریں گے۔بیان کے مطابق نیٹ فلیکس اور شاہی جوڑے کے درمیان متعدد منصوبے پروڈیوس کرنے کا کئی سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم بیان میں معاہدے کی مدت اور دیگر شرائط نہیں بتائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے مختلف موضوعات پر دستاویزی فلمیں اور ویب سیریز بھی پروڈیوس کرے گا۔جوڑے کا زیادہ فوکس خواتین، بچوں، نیچر، جانوروں اور ماحول سے متعلق مواد پر دستاویزی فلمیں، ڈرامے اور شوز بنانے پر رہے گا۔نیٹ فلیکس ساتھ مواد پروڈیوس کرنے کا معاہدے طے پانے کے ساتھ ہی میگھن مارکل نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فوری طور پر ان کا اداکاری میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں،اس سے قبل یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ شاید میگھن مارکل دوبارہ اداکاری کرتی دکھائی دیں۔میگھن مارکل کی دوبارہ اداکاری کرنے کی خبروں کو اس وقت تقویت ملی جب حال ہی میں انہیں جانوروں سے متعلق نیٹ فلیکس کی ایک دستاویزی فلم ایلیفنٹ میں دیکھا گیا تھا۔میگھن مارکل کے بعد گزشتہ ہفتے شہزادہ ہیری بھی نیٹ فلیکس کی پیرااولمپکس گیمز کے حوالے سے بنائی گئی دستاویزی فلم رائزنگ فیونکس میں دیکھا گیا تھا،


