ینگ ڈاکٹرز نے بی ایم سی یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کردی

کوئٹہ : چیئرمین سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حفیظ مندوخیل سے بولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کی نمائندگی چیئرمین تحریک بولان میڈیکل کالج حاجی عبداللہ صافی اور ڈاکٹر الیاس کررہے تھے ۔ ملاقات میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹرز اور ملازمین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر چیئرمین سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے میڈیکل یونیورسٹی کے موجودہ ایکٹ میں ترمیم پر زور دیتے ہوئے گورنر ، وزراعلیٰ بلوچستان و دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ یونیورسٹی ملازمین کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرائے جائیں ۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حفیظ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی سخت حالت میں وہ عملی طور پر یونیورسٹی مسائل کے حل کیلئے میدان میں ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں