بلوچ یکجتی کمیٹی (کراچی) کی بارشوں سے متاثرہ بلوچوں کی بحالی کے لئے بلوچ قوم سے مدد کی اپیل
بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بارشوں سے کراچی کی کچی آبادی اور ملیر کے کچھ علاقے، جن میں سمّو گوٹھ، ڈیھ تھانو، صالح محمد گوٹھ بہت زیادہ متاثر ہوئیں ہیں، پورا علاقہ سیلابی پانی میں ڈوب جانے کے بعد ناقابل رہائش ہو چکا ہے پسماندگی، غربت اور بدامنی کے مارے علاقہ بارش کے پانی میں ڈوب جانے کے بعد کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے، مکینوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید خدشات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسی صورتحال میں سماجی تنظیموں کا فرض بنتا ہے کہ متاثرہ علاقوں کی دوبارہ بحالی کے لیے حکمت عملی مرتب کریں ابتدائی طور پر متاثرہ آبادی میں خوراک کی قلت دور کرنے اور میڈیکل کیمپ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کے گھروں کی مرمت کے لیے اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اپیل کرتے ہوئے ملیر و کراچی کی متاثرہ کچی آبادی کی مدد کرنے کے لیے مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس کے تحت دنیا بھر میں آباد بلوچ عوام اور دیگر لوگوں سے چندہ جمع کرنے کی اپیل کرتی ہے اور باقاعدہ فنڈز ریزنگ مہم منعقد کرے گی تاکہ ملیر و دیگر علاقوں میں متاثرین کی مدد کی جا سکے، غیر سرکاری تنظیمیں فوری طور پر متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر متاثرہ علاقوں میں غذابی قلت اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی اپنی مہم کو منظم و شفاف انداز میں بلوچستان و دیگر علاقوں تک پھیلائے گی۔
مخیر حضرات 047110065944یو بی ایل بینک اکاؤنٹ میں امداد ی فنڈز بھیج دے سکتے ہیں جبکہ ایزی پیسہ بھیجنے کے لیے 03242072929یہ نمبر استعال کر سکتے ہیں ۔ باقی تمام تر افراد اگر رابطہ کرنا چاہیں بھی تو بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے سینئر رکن حنیف دلمراد 03242072929 سے رابطہ کریں۔


