نئی ترمیم کے تحت دہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد :وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا،اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق مل گیا ۔ جمعہ کو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا،معاملہ وعدوں سے آگے تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا تھا۔بابر اعوان نے کہاکہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا، ترمیم کی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔ بابر اعوان نے کہاکہ نئی ترمیم کے تحت دہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا،الیکشن ہارنے کی صورت میں دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے شہریت چھوڑنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں